منڈی بہاوالدین: مضر صحت ملاوٹی 1500 لیٹر دودھ اور 500 کلو سے زئد پائوڈر کی ترسیل ناکام۔ منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ کے شہری مضر دودھ پینے سے بچ گئے.
منڈی بہاوالدین: ڈیری سیفٹی ٹیم کی پھیرانوالی نہر پر ناکہ بندی، شہباز ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ. 1500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف، 500کلو پاؤڈر ضبط، مقدمہ درج. موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 1500 لٹر تیار جعلی دودھ تلف کیا گیا، راجہ جہانگیر انور
جعلی دودھ پاوڈر، کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی. مضر صحت پاؤڈر سے دودھ کی تیاری کی جارہی تھی، راجہ جہانگیر انور. کیمکل کی ملاوٹ سے تیار جعلی سفید دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی تیار دودھ کو منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں سپلائی کیا جانا تھا، راجہ جہانگیر انور . ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ ،معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی. خالص دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، راجہ جہانگیر انور
زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی. شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی.