کراچی میں ہیٹ ویو سے ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

imran khan bowler karachi
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث دوسرے روز بھی ایک کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا، ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بولر عمر خان میچ کے دوران انتقال کرگیا۔

اس حوالے سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق انو بھائی پارک گراؤنڈ میں گزشتہ شب ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جاری تھا، مقامی بولر عمر خان نے میچ میں اوور کی آخری گیند پھینکی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تاہم وہ اچانک پچ پر گر گئے۔

عمر خان کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے، ملیر کے رہائشی عمر کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نجی بنک میں ملازم 38 سالہ عمر خان کے سوگواران میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں لیاری کے علاقہ میں مقامی فٹبالر ہیٹ ویو کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی میں ہیٹ ویو سے ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!