پاک بھارت ٹاکرا:’موقع موقع‘ کا نیااشتہار سامنےآگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

انڈین میڈیا نے ایک بار پھر پاک بھارت میچ سے قبل ’موقع موقع‘ کے نام سے نیااشتہار جاری کردیا۔

ٹی20ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج گیم 24 اکتوبر اتوار کے روز دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل دونوں جانب شائقینِ کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز اپنے کرکٹرز کو مشورے دے رہیں ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک نے کافی عرصے سے باہمی سیریز نہیں کھیلی.

اس دوران صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود دونوں جانب شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ آج بھی برقرار ہے جسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں صرف 2 سے تین گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان کا بھارت سے 12 مرتبہ سامنا ہوا، جس میں بھارت نے تمام مقابلوں میں پاکستان کو شکست دی، پاکستان کو 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں بھارت نے 7 جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 5 بار شکست سے دوچار کیا۔

یہ اشتہار دیکھنے میں تو ایک پاکستانی شائقین کی اس خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو بھارت کو شکست دیتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ رواں سال بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے چند روز قبل ’اسٹار اسپورٹس‘ نے دوبارہ یہی اشتہار جاری کیا ہے جس میں ایک پاکستانی شائق ہاتھ میں پٹاخے لیے دبئی کی ایک الیکٹرانک دکان میں داخل ہوا جہاں ایک ہندوستانی سکھ مالک نے اسے سلام کیا۔

پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شائق ایک ٹی وی کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور جواب میں دکان کا ہندوستانی مالک اسے یاد دلاتا ہے کہ اس نے کچھ سال پہلے پاکستان کے ہارنے کے بعد اپنا ٹی وی کیسے توڑا۔ اس لیے وہ اسے ’بائی ون بریک 1‘ سکیم کے تحت 2 ٹیلی ویژن سیٹ دیتا ہے۔ اس کے بعد اشتہار روایتی ’موقع موقع‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک بجنے کیساتھ ختم ہو جاتا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک بھارت ٹاکرا:’موقع موقع‘ کا نیااشتہار سامنےآگیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!