پاکستان کے احسن رمضان اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے

ahsan ramzan snooker
Share

Share This Post

or copy the link

دوحا: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے ایرانی حریف عامر سوکوش کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے ایرانی کیویسٹ عامر سوکوش کو آخری فریم میں مات دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں میں 10 فریمز تک مقابلہ پانچ پانچ سے برابر رہا۔ احسن رمضان نے پانچ کے مقابلے میں 6 فریم سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

سولہ سالہ احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں 147 بریک کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔ 147 بریک اسکور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے کم عمر ترین کیویسٹ بننے میں بھی سرخرو ہوئے۔ عالمی ٹائٹل کے مقابلے کے دوران سیمی فائنل میں احسن نے ہم وطن دفاعی چیمپئن آصف ٹوبہ کو ہرایا تھا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کے احسن رمضان اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!