پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 سے ہونے والے 8 میگا ایونٹس کی میزبانی کرنے والے ملکوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو تفویض کی گئی ہے۔ 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا، اس طرح پاکستان 1996 کے بعد آئی سی سی کے کسی میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔

اعلان کے مطابق 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد کی گئی ہے۔ 2027 میں ہونے والے ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقا ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے، بھارت 2029 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ترافی کی میزبانی کرے گا۔

2030 میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی میزبانی میں ہوگا۔ 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کے نام ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 1996 کا ورلڈ کپ پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا، ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا تھا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!