ویسٹ انڈیز (تازہ ترین۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان ایک اور آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں ناکام کینگروز نے انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
کینگروز کی جانب سے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی گئی۔ آسٹریلیا کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 277 رنز کا تگڑا ہدف دیا تھا، پاکستانی باولرز کینگروز کو بڑا ہدف دینے سے روکنے میں ناکام رہے۔
آسٹریلیا انڈر 19 کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم محض 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں کینگروز نے کوارٹر فائنل میں 119 رنز سے فتح حاصل کی
