ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے نے نئی تاریخ رقم کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے نئی تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹاکرے میں جہاں پاکستان نے پہلی بار کسی ورلڈکپ میں بھارت کو 10 وکٹ سے تاریخی شکست دی وہیں اس میچ نے وویورشپ کے لحاظ سے بھی ریکارڈ قائم کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا 200 ممالک میں نشر کیا گیا اور اس میچ کی لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اس میچ کو 167 ملین یعنی 16 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

یہ بھی پرھیں: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کا اعزاز بھارت اور ویسٹ انڈیز کے 2016 کے ورلڈکپ سیمی فائنل کو حاصل تھا جس کو 136 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔ واضح رہے بھارت کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے روہت شرما، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرکے بھارت کی کمر توڑ دی تھی جس کے بعد 152 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا تھا جس میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے نے نئی تاریخ رقم کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!