ویسٹ ایڈیز کیخلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی باہر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم شامل نہیں جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔

تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

17 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو جگہ ملی ہے، عبداللہ شفیق بطور ریزرو ساتھ موجود رہیں گے۔

منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہمراہ ہوں گے۔ فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔

کرنل ریٹائرڈ عمران سیکورٹی منیجر اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو شامل نہیں کیا گیا، انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ویسٹ ایڈیز کیخلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، 4 اہم کھلاڑی باہر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!