شہروں کا شہر منڈی بہاوالدین آج پھر خون سے رنگ گیا. پھالیہ کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 1 شخص قتل کر دیا گیا. جبکہ مہدی خان ولد فتح محمد سکنہ چک شیر محمّد کو قتل کر دیا گیا.
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 اگست 2021) پھالیہ۔زمین کے تنازعہ پر لیدھر خودر کے قریب فائرنگ۔فائرنگ سے اٹلی پلٹ شخص گوندل پلازہ پھالیہ والے ظفر اقبال سکنہ دھول رانجھا جانبحق . نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا. جبکہ دوسرے واقع میں منڈی بہاؤالدین کے علاقہ شیر محمد میں مہدی خان ولد فتح محمد قوم گجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں ایک ہی دن میں 2 نوجوان قتل
منڈی بہاوالدین لاوارث ضلع بن گیا. رواں ہفتے قتل کی متعدد وارداتیں انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
