ڈپٹی کمشنر کا کورونا ویکسین نا لگوانے والوں پر 30 اگست سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا نے کورونا ویکسین نا لگوانے والے افراد پر 30 اگست سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا. عوام الناس میں آگاہی مہم جاری

منڈی ببہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 اگست 2021) منڈی بہاوالدین میں ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پر پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا. 31 اگست کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹرز بغیر ویکسین کام نہیں کر سکیں گے. منڈی بہاوالدین میں ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی.

منڈی بہاوالدین میں 17 سال یا زائد عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں. یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد افراد کیلئے ویکسین شروع کر رہے ہیں. فیک کورونا سرٹیفکیٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا کی جانب سے ہدایات جاری.

اپنا تبصرہ لکھیں