منڈی بہائوالدین:کسان ڈی اے پی بوری 11 ہزار میں خریدنے پر مجبور

khad price in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ: کسان ڈی اے پی بوری 11 ہزار میں خریدنے پر مجبور. انتظامیہ کی طرف سے فراہم کھاد کی مقدار انتہائی کم ہے: کا شتکار

پھالیہ (نامہ نگار) دھان کی کاشت کے وقت کسان کھاد کیلئے رل گئے ۔ ذخیرہ اندوز مافیا کی وجہ سے کسان اوپن مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کی بوری 11 ہزار روپے میں لینے پر مجبور ہوگئے ، انتظامیہ کی جانب سے محکمہ زراعت کے دفاتر میں کھاد مناسب قیمت پر دی گئی مگر کسانوں کا کہنا ہےکہ اتنی کم تعداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف کھاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، ٹرانسپورٹ معطل

کسان تنظیم نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف مختلف جگہوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور پنجاب حکومت کو پیغام دیا کہ زرعی پیداوار کیلئے کھادکی عدم دستیابی اور حکومت وقت کی عدم دلچسپی کے باعث دھان کی کاشت میں مشکلات کی وجہ سے چاول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی جبکہ ڈالر کی اونچی پرواز کے سبب پہلے ہی چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا چکا ہے،

اگر کھاد کے فقدان کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری رہا تو چاول کی کاشت میں کمی کی وجہ سے قیمتیں دوگنا ہونے کا خدشہ ہے جو عام آدی کی بات سے دور ہو جائیں گی ۔ اسٹنٹ کمشنر پالیہ عرفان ہنجرانے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو فوری کھاد کی فراہمی کیلئے ہرمکن اقدامات کئے جائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہائوالدین:کسان ڈی اے پی بوری 11 ہزار میں خریدنے پر مجبور

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!