mandi bahauddin melad chowk

کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، ٹرانسپورٹ معطل

منڈی بہاوالدین۔پنجاب حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ. مظاہرین نے موٹروے سے ملانے والی مرکزی سڑک کو بلاک کردیا. فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ اور گجرات کی طرف جانے والی ٹرانسپورٹ معطل

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 21 جون 2022) کھادکی عدم دستیابی، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نے کسان کی کمر توڑ دی ہے۔ زمین کے فرد پر صرف 2 بوری یوریا دی جاتی ہے جو کہ نہیں مل رہی. پٹواری زمین کا فرد دینے کی 2،000 رشوت لیتے ہیں۔مظاہرین

منڈی بہاوالدین۔دھان کی بوائی کا وقت ہے لیکن کسان سڑکوں پر ذلیل ہورہے ہیں. ضلعی انتظامیہ دفاتر تک محدودہے، یوریا گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ہے۔ کھاد مافیا کے سامنے ڈپٹی کمشنر بے بس ہیں،کھاد نہ ملی تو چاول کی فصل متاثرہوگی۔مظاہرین

اپنا تبصرہ بھیجیں