Mandi Bahauddin officers

منڈی بہاءالدین کی ضلعی انتظامیہ تبدیل، نئے افسران تعینات

ضلع منڈی بہاءالدین کی انتظامیہ تبدیل، نئے افسران تعینات. محمد شاہد ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، انور سعید طاہر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور کاشف جلیل اسسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات. نوٹیفکیشن جاری. تمام افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 دسمبر 2021) ضلع منڈی بہاءالدین میں بڑی تبدیل، ضلعی عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی. محمد شاہد بطور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، انور سعید طاہر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین اور کاشف جلیل بطور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات. نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران نے اپنے عہدوں کے چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں: راتوں رات ضلعی افسران تبدیل

اس سے پہلے طارق علی بسرا طور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 10 ماہ تک ڈپٹی کمشنر رہنے والے طارق علی بسرا نے 2 ستمبر 2020 کو اپنے عہدے کا چارج لیا تھا اور 30 نومبر 2021 کو طارق علی بسرا کو توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے پر تبدیل کر دیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پراحسان الحق ضیاء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین کا عارضی چارج دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: طارق علی بسرا ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اس سے پہلے ساجد حسین کھوکھر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 5 ماہ تک ڈی پی او منڈی بہاءالدین رہنے والے ساجد حسین کھوکھر نے 15 جون 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سمبھالا تھا. انکا تبادلہ 30 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پر ایس ایس پی انویسٹییگیشن انور سعید طاہر کو ڈی پی او منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: کاشف جلیل منڈی بہاءالدین کے نئے اسسٹنٹ‌کمشنر تعینات
یہ بھی پڑھیں: انور سعید طاہر ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اس سے پہلے امتیاز علی بیگ بطور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات تھے. 5 ماہ تک ڈی پی او منڈی بہاءالدین رہنے والے ساجد حسین کھوکھر نے 15 جون 2021 کو اپنے عہدے کا چارج سمبھالا تھا. انکا تبادلہ 30 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا. جبکہ انکی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں