کراچی: آئی سی سی نے پاکستان کے محمد رضوان سمیت آئی سی سی نے4 کھلاڑیوں کو کرکٹر آف دی ایئر نامزد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، کرکٹرآف دی ایئر میں آئی سی سی نے پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کئے گئے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا بھی ہیں۔
🇦🇺 A T20 World Cup champion
🇱🇰 A terrific all-rounder
🇵🇰 🏴 Two stylish wicketkeeper-battersIt was a year to remember for these superstars who have been nominated for the ICC Men’s T20I Player of the Year 2021 💥
⬇️ ⬇️
— ICC (@ICC) December 29, 2021
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے ٹی ٹوینٹی کریئر کے 55 میچز کی صرف 44 اننگز میں 51 اعشاریہ 21 کی اوسط سے 1 ہزار 639 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 1 سینچری اور 13 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔ 2021 میں محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے.
یہ بھی پڑھیں: ویرات کی رضوان کو گلے لگاکر مبارکباد دینے کی تصویر وائرل
انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا، کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بلے باز نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا.
