علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو میٹنگ سے باہر نکال دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو میٹنگ سے باہر نکال دیا گیا، وزیراعظم عمران خان سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کو میٹنگ سے اٹھا دیا گیا۔

اسلام آباد (تازہ ترین ۔ 31 اکتوبر 2021ء ) ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں کالعدم ٹی ایل پی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نے علماء اور مشائخ سے ملاقات کی تاہم علما کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ علماء کرام کے اعتراض پر میٹنگ سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ایک حکومتی شخصیت کواٹھا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے تجویزکیے گئے دو علماء کرام کے نام بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیے گئے، کالعدم جماعت نے مفتی منیب الرحمن اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے بھائی ارشد سعید کاظمی کوکمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں علما کے نام مسترد کردیئے۔دوسری جانب حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے ۔

ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی ،مذہبی تنظیم آئندہ بطورسیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہو گی ،ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی ،دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات کاسامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا ،دھرنے کے شرکا کیخلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔

ذرائع کے مطابق مذہبی تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کیلئے کردار ادا کیا ،حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصراورعلی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے،دھرنے کے شرکا ایک دور روز میں واپس گھروں کو جائیں گے ،ذرائع کامزید کہناتھا کہ حکومت مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کو میٹنگ سے باہر نکال دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!