imran khan picture

وزیرِ اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے49 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 29 پیسےاور لائیٹ ڈیزل 5 روپے72 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے نرخ 172 سے بھی نیچے، سونے میں 2050 روپے کی کمی

وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی تجاویز مسترد کرتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پرمنتقل کرنے کے بجائے ریلیف کو ترجیح دے رہے ہیں، عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں