جمعہ کو منڈی بہاوالدین میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منڈی بہاوالدین آمد کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین میں جمعہ کے روز عام تعطیل کا اعلان۔ نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16فروری 2022 ) تفصیلات کے مطابق 18فروری 2022 بروز جمعہ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا منڈی بہاوالدین میں جلسہ ہو گا جس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین محمد شاہد نے ۱۸ فروری بروز جمعہ ضلع منڈی بہاوالدین میں لوکل ہالیڈے کا اعلان کر دیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین عمران خان جلسے کیلئے جلسہ گاہ میں رنگ و روغن کا عمل جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام لوکل و صوبائی دفاتر بند رہیں گے تاہم محکمہ صحت کے تمام ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سنٹر، بنیادی مرکز صحت، تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو چھٹی نہیں ہو گی اور وہ ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

اس کے علاقہ محکمہ پولیس، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکوی 1122، محکمہ مال، محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی ایڈمنسٹریشن بھی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے . یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 18 فروری بروز جمعہ کو منڈی بہاءالدین کا دورہ کریں‌گے اور 30 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے.

local holiday mandi bahauddin

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جمعہ کو منڈی بہاوالدین میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!