بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔

pakistan cricket team squad

بھارت کے خلاف میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا:’موقع موقع‘ کا نیااشتہار سامنےآگیا

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مورال اپ ہے اور تمام کھلاڑی کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، کھیل میں ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں، کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!