باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

باکسر عامر خان، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، معروف کرکٹر ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا رہا ہے۔ عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر مسجد اقصیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطینیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے سے ہی اچھا انسان بنا جا سکتا ہے۔ معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی اور کگیسو ربادا نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی.

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نہیں سمجھ پایا ہوں کہ کوئی کسی دوسرے کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کرتا ہے جو وہ خود اپنے ساتھ نہیں چاہتا۔ اسی طرح جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو ربادا نے بھی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
باکسر عامر خان نے اپنے گھر پر فلسطینی پرچم لہرا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!