بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، قومی کرکٹر کو تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

Share

Share This Post

or copy the link

بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 میں ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان اور بیان حلفی سامنے آ گیا

لاہور ( تازہ ترین۔ 14جنوری 2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں جس میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام

بیان حلفی کے متن کے مطابق کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔ ویڈیو پیغام میں حامزہ مختار نے مزید کہا کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ، مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔ میں بغیر کسی دباؤ کے یہ بیان حلفی دے رہی ہوں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بابر اعظم سے کوئی تعلق نہیں، قومی کرکٹر کو تنگ کرنے کے لیے الزامات لگائے، حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!