void vaccine

این سی او سی کا یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلیے سہولتوں کی بندش کا انتباہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، یکم اکتوبر سے ان کے لیے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات بند کردی جائیں گی۔ اس لئے ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور زندگی رواں رکھیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں