فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: گیپکو کے 40 لاکھ صارفین سے اضافی بل وصول

گیپکو کو اس ماہ کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کروڑوں روپے اضافی وصول ہوئے۔ شہریوں اور تاجروں کو بھاری بل بھیجے گئے۔ جو صارفین اپنے بل درست کروانے گئے تھے انہیں بھی انکار کردیا گیا۔ فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 92 پیسے ڈال دئیے گئے۔

اس کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر الگ سے ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ بیشتر سب ڈویژنز کے عملے نے ڈی ٹیکسیشن بل بھی ریکوری اور لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے ڈالے۔ بھاری بل وصول کرنے پر گیپکو کے صارفین میں کھلبلی مچ گئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، نارووال اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں گیپکو کے 40 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

شہریوں کی بڑی تعداد اپنے بجلی کے بلوں کی درستگی کے لیے گیپکو دفاتر گئی تاہم افسران اور ملازمین نے بل درست کرنے سے انکار کر دیا۔ صارفین کا الزام ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں استعمال شدہ یونٹس سے زائد یونٹس کے نرخ شامل کیے گئے ہیں جبکہ ڈی ٹیکشن بل اور ریکوری درستگی کے نام پر الگ الگ رقوم بھی شامل کی گئی ہیں۔

گیپکو نے اوور بلنگ کے تکنیکی طریقے اپنائے ہیں جن کی انکوائری ہونی چاہیے۔ جبکہ گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ جن صارفین کو یقین ہے کہ انہیں زائد بل بھیجے گئے ہیں وہ درخواستیں دے کر انکوائری کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں