iphone 14

آئی فون 14 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

دنیا بھر میں ایپل کے صارفین کو آئی فون کے نئے ماڈل کا بے صبری سے انتظارہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی فون 14 ستمبرمیں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل اس سال بھی آئی فون 14 کے چار نئے ماڈلز متعارف کرائے گا جن میں آئی فون 14، آئی فون 14 پرو، آئی فون 14 میکس، اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہونگے۔

اس نئے فون کے حوالے سے مختلف افواہیں زیرگردش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی فون 14 کے یہ نئے ماڈلز ممکنہ طور پر آئندہ تین ماہ میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں اور ستمبر میں اس فون کی رونمائی کا زیادہ امکان ہے۔ آئی فون 14 کے ماڈلز نئی اے 16 بایونک چپ کے ساتھ ہوں گے، اس سے قبل ایپل کے تجزیہ کار منگ چی کو نے یہ بھی یہی قیاس آرائی کی تھی، جبکہ گزشتہ سال آنے والے آئی فون 13 کے چاروں ماڈلز میں اے 15 بایونک چپ استعمال کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 14 پرو میکس میں بڑی تبدیلیاں،نئی خصوصیات جانیے

آنے والے فونز کی سکرین کے سائز میں بھی تھوڑا فرق ہونے کی امید ہے، توقع ہے کہ آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرو کی اسکرینز 6.1 انچ اور آئی فون 14 میکس اور پرو میکس کا اسکرین سائز 6.7 انچ ہوگا۔ خبروں کے مطابق نئے آئی فون کی قیمتوں میں گزشتہ آئی فون 13 کی نسبت کوئی خاص اضافہ نہیں کیا جائے گا اور قیاس آرائیوں کے مطابق اس کی نئی قیمت 800 امریکی ڈالر سے شروع ہونگی۔

128 جی بی اسٹوریج والے ماڈلز میں آئی فون 14 کی قیمت کا اندازہ 799 امریکی ڈالر(ایک لاکھ ستاون ہزار 881 روپے)، آئی فون 14 میکس کی قیمت 899 ڈالر(ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے)، آئی فون 14 پرو کی قمیت 999 ڈالر(ایک لاکھ 97 ہزار 400 روپے) اور آئی فون 14 پرو میکس کی قمیت کا اندازہ ایک ہزار99 امریکی ڈالر(2 لاکھ 17 ہزار 161 روپے) لگایا جارہا ہے۔

جبکہ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون 13 میں آئی فون 13 کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں 699 امریکی ڈالر سے لیکر 1599 امریکی ڈالر تک تھیں۔ قیمتوں کا یہ فرق ماڈل اور اسٹوریج کی گنجائش کے لحاظ سے تھا۔ آئی فون 13 میں منی، پرو، پرو میکس اور صرف آئی فون 13 کے نام سے چار ماڈل پیش کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں