اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی نامور خواجہ سرا کھلاڑی لوریل ہبارڈ اولمپکس گیمز میں پہلی بار بطور خاتون کھلاڑی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی اولمپک کمیٹی نے خواجہ سرا ویٹ لفٹر کھلاڑی لوریل ہبارڈ کو اولمپکس گیمز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ اس طرح وہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضوابط کے تحت 43 سالہ ہبارڈ کا مردوں کے ہارمون ’’ٹیسٹیٹرون‘‘ کا لیول 10 نینو مول فی لٹر سے کم تھا اس لیے انہیں بطور خاتون کھلاڑی حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

87 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لینے والی خواجہ سرا ایتھلیٹ کے انتخاب کے لیے ’’اہلیت‘‘ کے قوانین اور ضوابط میں معمولی تبدیلی کی گئی یعنی یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں شرکت کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔ 2013 سے قبل ہبارڈ مردوں کی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں جس کے بعد اُن کی جنسی تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا اور بہت بحث و مباحثے کے بعد 2015 میں انہیں بطور خاتون کھلاڑی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

یاد رہے کہ آئندہ ماہ کی 23 تاریخ سے اولمپکس گیمز کا آغاز ٹوکیو میں ہو رہا ہے جو 8 اگست تک جاری رہے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!