اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 7 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا۔
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد گھی کی قیمت 291 روپے سے بڑھ کر 298 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت مختلف زونز کے حساب سے 298 روپے سے 304 روپے فی لیٹر تک مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان سے مہنگا گھی خریدنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ جس قیمت پر خریداری کی جاتی ہے اسی حساب سے قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت جن برانڈز کی قیمت 170روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتیں برقرار رہیں گی