کوٹ ہست خان میں مویشی چوری کے دوران کسان کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

mandi bahauddin police
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین پولیس نے تھانہ قادرآباد کے علاقہ کو ٹ ہست خاں میں دوران مویشی چوری قتل ہونے والے مسمی خالد محمود کےنامعلوم قاتلوں کو 24گھنٹے کے اندر لاہور سے گرفتار کر کے سرقہ شدہ مویشی برآمد کر لیے ۔منڈی بہاؤالدین پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انور سعید کنگراDPO

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2022) مورخہ 14/15.06.22کی درمیانی شب مسمی خالد محمود اپنے ڈیرہ واقع کوٹ ہست خاں موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے خالد محمود کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کے ڈیرہ سے 14راس مال مویشی چوری کر کے فرار ہو گئے جس کا مقدمہ نمبر 301/22بجرم 396ت پ تھانہ قادرآباد درج رجسٹر ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ ہست خان میں چوروں نے زمیندار کو قتل کر کے مویشی چرا کر لے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرانے اس افسوس ناک واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور خود موقع وزٹ کیا موقع پر ہی CIAمنڈی بہاؤالدین اور مقامی پولیس کی سپیشل ٹیمیں جن میں ملک عدنان احمد DSPپھالیہ ،SHO قادرآباد ،SHOتھانہ پھالیہ ،محمد نوازسب انسپکٹر انچارج چوکی ٹاہلی اڈا، خرم شہزاد SI/CIA ، احمد جمال SI/CIA، کسٹیبل زاہد محمود متعینہ تھانہ قادرآباد تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا .

جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقہ جھگیاں نزد دریائے راوی سے24گھنٹے کے اندر بین الاضلاعی گینگ کے 03اراکین کو گرفتار کرکے 14راس مویشی مالیتی ایک کروڑ روپے برآمد کر لیے ۔ کاروائی کرنے والی ٹیموں کے ممبران کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کوٹ ہست خان میں مویشی چوری کے دوران کسان کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!