Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، بھارت کا جابر و بدنما چہرہ اقوامِ عالم کے سامنے عیاں ہورہا ہے، جاوید اقبال ماجرہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

پاہڑیانوالی(احسان نازش سے) مسلم لیگ ق کے سنیئر راہنما اور چوہدری برادران کے قریبی ساتھی چوہدری جاوید اقبال ماجرہ نے صدر منگووال پریس کلب رجسٹرڈ منگوال سے ٹیلی فون پر یومِ یکجتی کشمیر کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، بھارت کا جابر و بدنما چہرہ اقوامِ عالم کے سامنے عیاں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ کشمیریوں سے اظہارِ یکجتی کے لیے اس دن کو جوش خروش سے منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کا تقدس لازم وملزوم اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک محفوظ ریاست کے طور پر ابھر رہاہے، سیاسی سکورنگ مستحکم ریاست کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف اسرائیل اور بھارت سے متعلق واضح ہے جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ عوامی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک ان دہشتگرد ریاستوں کے ساتھ نفرت آمیز رویہ قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

←پرائس مجسٹریٹ افسران نے 2 ماہ کے دوران پرائس ایکٹ کی خلافوری پر 16 لاکھ سے زائد جرمانے کئے
ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں یوم کشمیرکے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz