ڈپٹی کمشنر کا کیناب ویو پبلک پارک کا دورہ، پارک کی تزئین آرائیش کیلئے ہدایات

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج علی الصبح نہر کنارے واقع کینال ویو پبلک پارک کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی محمد فیاض اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔انہوں نے پارک کے مختلف مقامات، واکنگ ٹریک، کینٹین، واش روم اور نہر کنارے بیٹھنے کی جگہوں ،پانی و نکاسی آب ، بینچز،کناپیز، فٹ پاتھ، لائنٹس، گرین بیلٹس اور دیگر جگہوں کا بغور معائنہ کیا ۔ انہوں نے پارک کے مختلف مقامات پر صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے سی او ایم سی کو پارک کی تزئین آرائش کے حوالے سے پارک میں سٹنگ ایریاز میں لگائے گئے بینچز پر رنگ و روغن کروانے ،واکنگ ٹریکس اور لائٹس کو درست کرنے،کینٹین ، واش روم اور کناپیز کو صاف ستھرا رکھنے اور مانومنٹ کو تنصیب کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاو ¿الدین نہری پانی اور زرخیز سبزے کے حوالے سے پنجاب کا بڑا خوبصورت شہر ہے اور اس شہر کے پارکوں کی خوبصورتی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ عوام الناس صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے سی او ایم سی کو باور کروایا کہ دو نہروں کے کنارے واقع پبلک پارک اپنے وقوع کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے اسے جدید اور خوبصورت طرز کا پارک بنانے کیلئے کمرشل سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ست سرا چوک پر نصب سکندر یونانی کا گوڑا کہاں بھاگ گیا؟ عوامی قیاس آرائیاں

انہوں نے سی او ایم سی سے کہا کہ پارک میں تزئین و آرائش کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے پارک کا دوبارہ معائنہ بھی کریں گے۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری پارک کی صفائی ستھرائی اورخوبصورتی کو برقراررکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ وغیرہ کو پھینکنے کے لیے ڈسٹ بین استعمال کریں ۔ انھوں نے کہا کہ تہذیب یافتہ قومیں اپنے اردگرد کے ماحول اورشہروں کو صاف ستھرارکھنے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں ۔ جس طرح شہری اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اسی طرح پارک کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں