ملک وال(نامہ نگار) چکن فروش یونین کا سرکاری نرخ نامہ ماننے سے انکار شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی شہری پریشان مٹن اور بیف کی دکانوں پر رش
تفصیلات کیمطابق انتظامیہ اور چکن فروش یونین کے درمیان مرغی گوشت کے ریٹ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ماہ رمضان میں کسی تاجر کو منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے چکن فروشوں سمیت تمام تاجروں کو حکومتی نرخ نامے پر عملدرآمد کرنا پڑے گا اور خلاف ورزی کرنے والے منافع خوروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
جبکہ دوسری طرف چکن فروش یونین کے ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مرغی گوشت کا جو ریٹ مقرر کرتی ہے اس میں ہمیں نقصان ہے اس لئے اس ریٹ پر گوشت فروخت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کنٹرول شیل کے ہول سیل ریٹ کو مدنظر رکھ کر نرخ نامہ مقرر کرے مرغی گوشت کی ہڑتال کے باعث شہریوں نے مٹن اور بیف کی دکانوں کا رخ کر لیا .
منڈی بہاوالدین میں سبزی، پھل، برائلر مرغ، انڈے و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں