اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔ حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر تک اضافے کیلئے اوگرا نے کاغذی کارروائی مکمل کرکے سفارش حکومت کو بھجوا دی۔ سمری میں پٹرول 16 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 75 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 127 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 130 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔
اوگرا کی جانب سے سمری 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے تیار کی گئی۔ حکومت چاہے تو لیوی کی شرح کم کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ اِس وقت پیٹرول پر لیوی 21 روپے 4 پیسے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔ قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان کریں گے جس کا اطلاق 16 سے 28 فروری تک ہوگا