ایڈیشنل سیشن جج عرفان صفدر پھالیہ کی عدالت سے جرم ثابت ہونے پر محمد سلیم مختار کو سزائے موت کا حکم .مقدمہ نمبر 170/19، دفعہ 302 ، تھانہ قادر آباد تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں درج تھا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری 2021) جاوید اقبال سندھرانہ کو قتل کرنے والے ملزم محمد سلیم کو تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیاگیا جبکہ لیاقت علی سیف اللہ ،ممریز احمد تینوں ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ مجموعی طورملزم کو 5لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرناہوگا۔ عدم ادائیگی پر6 ماہ سزا کا بھی حکم دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: 2 سال بعد قتل کے مقدمے کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم
ملزم نے سابقہ دشمنی کی بنا پر ایک سال پہلے جاوید اقبال ولد محمد عنایت قوم سندھرانہ سکنہ بھیروال تحصیل پھالیہ ضلع منڈی کو کلاشنکوف سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا تھا. سرغنہ ملزم محمد سلیم ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین میں قید ہیں