پاک سوزوکی نے 2 سال کے بعد 2020کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر، نومبر اور دسمبر) میں ایک ارب روپے کا ریکارڈ منافع کمالیا۔
جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ تجزیہ کار احمد لاکھانی کا کہنا ہے کہ کمپنی دو سال سے مسلسل خسارے میں تھی تاہم سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں منافع کمایا ہے جو مارکیٹ کی توقعات سے بالاتر تھا۔ احمد لاکھانی کا کہنا تھا کہ کمپنی کو مجموعی مناقع بڑے اضافی مارجن ہوا کیونکہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلہ میں 70فیصد انتظامی اخراجات کمی کی تھی جبکہ دیگر آمدنی کے ذرائع میں 451فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گاڑیوں کی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی کیلنڈر سال 2021کی پہلی سہ ماہی کے دوران فروخت ہونے والی یونٹس کی تعداد کے باعث حجم میں اضافہ ہوا۔ ان کا خیال ہے کہ ڈالر سستا ہونا بھی کمپنی کےلیے منافع کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پاک سوزوکی کی آمدنی میں یونٹس کی فروخت میں 17 فیصد اضافے کے باعث سال2020 کی آخری سہ ماہی میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے