لاہور: تشدد کا شکار ہونے والی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت مل گئی۔ اس کے علاوہ انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے۔ اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔
واضح رہے کہ رمل علی ’’سات دن محبت ان‘‘ اور ’’رہبرا‘‘ نامی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھا چکی ہیں