پاکستانی نژاد باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مانچسٹر: برطانوی حریف کیل بروک نے باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست دیدی۔

مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دیدی، کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ باکسر کیل بروک نے اپنے کیریئر کی 40ویں کامیابی عامر خان سے اہم ترین فائٹ میں حاصل کرلی جب کہ انہیں اب تک صرف 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا ہوا۔

واضح رہے کہ 2 سال بعد ایکشن میں نظر آنے والے باکسرعامرخان اب تک 39 میں سے 34 جیت چکے ہیں اور 21 میں ناک آؤٹ کیا۔ فائٹ سے قبل برطانوی میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کیلیے تیارہیں، حریف کیل بروک کے خلاف فائٹ جیت کر پاکستان کا کا نام روشن کریں گے۔

عامر خان نے پاکستانیوں کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان کا دورہ اور انٹرنیشنل باکسرکو ساتھ پاکستان ساتھ لانے کا وعدہ بھی کیا۔ باکسر کی میڈیا سے گفتگو کے دوران مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باداورعامرخان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جب کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامرخان کی سپورٹ کیلیے مانچسٹر ایرینا میں موجود تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستانی نژاد باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!