کراچی: کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے تفریحی علاقے کلفٹن دو دردریا کے قریب نوجوان پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اس پر بھاری پتھر گر گیا، نوجوان کو اس کے دوست شدید زخمی حالت میں رکشے میں ڈال کر لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش رکشے سے اتار کر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہے،اور وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔