ماہ فروری میں پرائس مجسٹریٹ افسران منڈی بہاوالدین نے سٹوروں اور سٹاکسٹ کو 7لاکھ 433 ہزار 100 روپے جرمانے کئے

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ،پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں اور گرفتار کروا کرڈائریکٹ جیل بھجوایا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات اور ہدایت کے مطابق تمام اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاءکی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی،ایڈیشنل ڈائرکٹر لائیو سٹاقک ڈاکٹر ممتاز بیگ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شماریات سید اعجاز نقوی، ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر، تحصیل دار اور نائب تحصیلداران کے علاوہ مجسٹریٹس صاحبان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین میں آج کی ریٹ لسٹ دیکھیں

قبل ازیں ڈی او انڈسٹریز رانا گلفام حیدر نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم فروری سے لے کر اب تک (18فروری) تک پرائس مجسٹریٹس نے 5297 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی 450 خلاف ورزیاں پائے جانے پر بڑے سٹوروں اور سٹاکسٹ کو 7لاکھ 433 ہزار 100 روپے جرمانے کئے گئے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس صاحبان کا بنیادی کام بازاروں، مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں کو برقرار رکھنے ، سٹاکسٹ کے ساتھ رابطے میں رہ کر ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کو برقرار رکھنے اور اس کا ڈیٹا مرتب کرنے اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے اور انہیں براہ راست جیل بھجوانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ضروری اشیاءخوردونوش،پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے اورموجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں،عام بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں اور جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس کو کمشنر گوجرنوالہ کے فوڈ باسکٹ سہولت کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ منڈی بہاﺅالدلدین میں 22پھالیہ میں 12اور ملکوال مین 10شاپس میں فوڈ باسکٹ سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو اپنے اپنے علاقوں میں مقرر کردہ شاپس پر فوڈ باسکٹ کو فوری طرح فنکشنل کروانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں