قومی کرکٹر بسمہ امجد پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ سندھ ریجنل اکیڈمی میں دوران ٹریننگ بسمہ امجد کی طبیعت خراب ہوگئی۔۔ پی سی بی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بسمہ امجد کے علاج معالجے کیلئے پیش آنے والے تمام اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی خاتون والی بال کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر بسمہ امجد کو دوران پریکٹسں میچ سر پر گیند لگی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے.
Bisma Amjad suffered a concussion during a women’s training camp at the Sindh regional academy. The PCB, as a responsible organisation is continuing to look after her wellbeing as well as treatment expenses.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2021
