قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں سے نوازا بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، شاہد آفریدی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن شاہد آفریدی نے بیٹا نہ ہونے کے سوال کا نہایت خوبصورت جواب دے کر دل جیت لیے۔

شاہد آفریدی کو خدا تعالیٰ نے 5 بیٹیوں کی رحمتوں سے نوازا ہے۔ ان کی پانچوں بیٹیاں انشا، اقصیٰ، اسمارہ، اجوہ اور سب سے چھوٹی اروا آفریدی جو ابھی محض ایک یا ڈیڑھ برس کی ہے۔ یہ پانچوں اپنے والد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی آنکھوں کا تارہ ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر اپنے بیٹیوں کے ساتھ بہترین لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے چند روز قبل نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا میں بہت قسمت والا ہوں کہ خدا نے مجھے بیٹیوں سے نوازا اور میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ میزبان نے لالہ سے سوال کیا بدقسمتی ہمارے معاشرے میں ایسا ماحول ہے جہاں بیٹوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور جن کے یہاں اولاد نرینہ نہیں ہوتی انہیں طعنے دئیے جاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا ہم پٹھانوں میں بھی اولاد نرینہ پر زور دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ بیٹا ہونے کے لیے تعویذ وغیرہ بھی بنواتے ہیں۔ لیکن میں ان تمام چیزوں کے سخت خلاف ہوں۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دیتا ہوں اس کو کہتا ہوں اب جاؤ فکر نہ کرو کیونکہ باپ کا سہارا میں بنوں گا لہذا ان باتوں کو غلط تو نہیں کہا جاسکتا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔

لالہ نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں اللہ تعالی نے باپ اور بیٹی کا اور ماں اور بیٹے کا رشتہ بنایاہے۔ پہلے میری بیوی کو بھی بیٹا نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی تھی لیکن بعد میں اس کو اسلیے فکر نہیں ہوئی کیونکہ اس کا شوہر مطمئن ہے اور اسے کوئی مسئلہ نہیں کہ بیٹا ہے یا نہیں۔ لالہ نے کہا میری بیوی کو پتہ ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتا ہوں اور میں اپنی بیوی کو بھی سمجھاتا ہوں جس کی وجہ سے میری بیوی بھی اس بات سے مطمئن ہے کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں سے نوازا بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، شاہد آفریدی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!