کراچی: معروف ریپر علی گل پیر نے 27 فروری کی مناسبت سے سے فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانہ جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے لکھا کہ دو سال پہلے دہشتگرد حملے میں ہمارے 4 درختوں کا نقصان ہوگیا تھا اور ساتھ میں انہوں نے فنٹاسٹسک ٹی ڈے، ابھی نندن، بالاکوٹ، پاکستان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ پاکستانی ریپر علی گل پیر کی جانب سے جاری کردہ ترانے میں ریپنگ کے ذریعے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کی منظر کشی کرتے ہوئے جو بول استعمال کیے وہ کچھ یوں ہیں۔ کیسے بھولوں میں وہ جو 2 سال پہلے ہوگیا، 2 سال ہوگئے، پودے جلاکر جانے تم کہاں کھوگئے۔
فنٹاسٹک ٹی ڈے ترانے میں علی گل پیر کے ساتھ گلوکارہ نمرہ رفیق نے بھی آواز کا جادو جگایا اور ویڈیو میں خاص طور پر چائے کپ میں ڈالتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔