Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

سال 2020 میں ان پانچ موبائل گیمز نے اربوں ڈالر کمائے ہیں

Written by

www.mbdinnews.com

in

اسپیشل فیچرز

بیجنگ: سال 2020 میں پانچ گیمز ایسے ہیں جنہوں نے 12 ماہ میں مجموعی طور پر کئی ارب ڈالر سے زائد کی رقم کمائی ہے۔

اس سال کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی ممالک میں لوگ گھروں تک محدود رہے اور انٹرنیٹ سے منسلک رہے۔ اس سال موبائل گیمز کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ ایک تنظیم سینسر ٹاور نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ موبائل گیمز نے سب سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔

اس فہرست میں اچھی یا بری شہرت والا پب جی گیم پہلے نمبر پر ہے جس نے مجموعی طور پر2.6 ارب ڈالر کمائے ۔ اسطرح مقبول آن لائن ملٹی پلیئر گیم کا اعزاز پب جی کو جاتا ہے جو اس سال غیرمعمولی طور پر مقبول ہوا ۔ ایک اندازے کے مطابق 2019 کے مقابلے میں پب جی کی آمدنی میں 64.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پب جی ان 118 چینی گیمز میں سے ایک ہے جن پر بھارت پابندی عائد کرچکا ہے۔ پاکستان نے بھی اس گیم پر عارضی پابندی عائد کی تھی لیکن بعد ازاں پی ٹی اے نے اس پر سے پابندی ختم کردی تھی۔ دوسرے نمبر پر ٹینسنٹ کمپنی کا تیارکردہ آنر آف کنگز گیم ہے جس نے اس سال 42.8 فیصد اضافے کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالر کی رقم کمائی ہے۔

تیسرے نمبر پر پوکے مون گو ہے جس نے 1.2 ارب ڈالر کا منافع حاصل کیا ہے۔ چوتھے نمبر پر مون ایکٹو کمپنی کا گیم کوئن ماسٹر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر روبلوکس گیم ہے اور چھٹے نمبر پر مونسٹر اسٹرائک شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ اس سال بھی ان گیمز کی مقبولیت برقرار رہے گی۔

←حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور
مسٹر بین نے مداحوں کو افسردہ کردیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz