Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

ریڑکا بالا: کھاد ڈیلروں کو زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر 35ہزار روپے جرمانہ

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت غیر معیاری اور زائد قیمت پرکھادیں اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن مذید تیز کر دیں۔ جعلی اور ملاوٹ شدہ کھادیں اور ادویات بیچنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کسانوں کو سہولیات فراہم کئے بغیر زرعی اجناس میں خود کفالت کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی جانب سے غیر معیاری اور زائد قیمت کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔دریں اثنا حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال نے ریڑکابالا میں کھاد ڈیلروں کو زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر 35ہزار روپے جرمانہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے مذید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق محکمہ زراعت (توسےع) کے جعلی کھادوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ زراعت ہماری معےشت کی رےڑھ کی ہڈی ہے کاشتکار ہمارے ملک کا سرماےہ ہےں اور اس طبقے کا استحصال کرنا در اصل ملکی معےشت کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ جعلی اور زائد قیمت کھاد فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسان حضرات جعلی ، غیر معیاری اور زائد قیمت کھاد بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں ۔جعلی اور زائد قمت کھاد بےچنے والے اور کسانوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعاےت کی مستحق نہیں ان کا ہر جگہ محاسبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ وہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جعلی کھادوں اور ادویات سے ہر صورت محفوظ بنایا جائیگا۔

←ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، سائلین کے رش پر اظہار برہمی
اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاوالدین نے 18 میں سے 15 شکایات کا حل کر دیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz