لاہور، پشاور (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج بدھ کی رات کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقو ں میں داخل ہو گااورہفتہ تک مو جود رہے گا۔
جس کے باعث بدھ (رات) سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، کرم ،وزیر ستان، اسلام آباد ، راولپنڈی،مری ، اٹک ،چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان کے مہینے میں موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ دیکھیں
بدھ(رات) سے ہفتہ کے روز تک جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ، میانوالی،گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ،لاہور، قصور،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان،ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ،ژوب،سبی، کوہلو، نوکنڈی، دالبندین، قلات، زیارت، ہرنائی،چمن، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔