افسوس ناک خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.دین نیوز 5 مئی 2021) منڈی بہاوالدین رسول بیراج پر آج صبح 7بج کر 45 منٹ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں 2 تیز رفتار ٹرک اآپ میں ریس لگا رہے تھے کہ ڈیوٹی روم کے سامنے اوور ٹیک کرتے ہوئے 1 ٹرک نہر میں جاگرا۔
ٹرک میں 2 آدمی سوار تھے جو کہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔
نعش کی تلاش جاری ہے جس کے باعث نہر بند کر دی گئی اور 4 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے باوجود تاحال لاشیں نہیں مل سکیں۔ ریسکیو 1122 کا اآپریشن ابھی تک جاری ہے.