برڈ فلو وائرس کے پیش نظر منڈی بہاوالدین میں 2 ماہ بعد برائلر مرغ کی قیمت میں کمی

برڈ فلو وائرس کے پیش نظر منڈی بہاوالدین میں 2 ماہ بعد برائلر مرغ کی قیمت میں کمی کا رجحان

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 مئی2021ء) چینی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اب تک 46 ممالک میں لاکھوں مرغیوں کو متاثر اور ہلاک کرنے والا خطرناک برڈ فلو (H5N8) آنے والے برسوں میں عالمی انسانی وبا کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔تحقیقی مجلے ”سائنس“ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ مقالے میں وائیفینگ شی اور جارج ایف گاؤ نے برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس کی مختلف اقسام اور ان میں جینیاتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا ہے۔

منڈی بہاوالدین میں آج 1 کلو برائلر مرغ کی قیمت 365 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ‌240 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 246 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 252 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے. جبکہ فارمی انڈہ کی قیمت 148 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے.

واضح رہے کہ برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) وائرس پالتو مرغیوں اور بطخوں کے علاوہ جنگلی اور ہجرتی پرندوں میں بھی عام پایا جاتا ہے۔ویسے تو اس کی درجنوں اقسام ہیں تاہم ان میں سے پانچ ذیلی اقسام ہی انسانوں کو متاثر اور ہلاک کرتی دیکھی گئی ہیں۔اس حوالے سے H5N8 برڈ فلو وائرس کی وہ چھٹی اور تازہ ترین ذیلی قسم ہے جس نے پرندوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

منڈی بہاوالدین میں آج برائلر مرغی کے گوشت، انڈے، تازہ ترین سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں