اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلیں مزید مہنگی کردیں

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ کردیا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی ہونڈٓا سی ڈی 70 موٹر سائیکل 1600 روپے مہنگی ہوکر 79 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی، رجسٹریشن فیس اس کے علاوہ ہے۔

ہونڈا کی ٹاپ آف دی لائن بائیک سی بی 150 ایف کے نرخ 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے، سی بی 125 ایف کی قیمت بھی ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اٹلس ہونڈا کی دیگر موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم 85 ہزار 500، پرائیڈر ایک لاکھ 10 ہزار 500 اور سی جی 125 اب ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں ملے گی جبکہ سی جی 125 ایس کی قیمت 2600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چائنیز بائیکس کے مینوفیکچررز یونائیٹڈ، سپر پاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک نے بھی اپی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 500 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ یونائیٹڈ 70 سی سی کی نئی قیمت 500 روپے اضافے سے 49 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ نے انفینیٹی 150 سی سی اور فریڈم 200 سی سی کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ چند روز قبل یاماہا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 7 جنوری سے اضافے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں