اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بابراعظم اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 117 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ بابراعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عاقف جاوید، حسن علی، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو عثمان خواجہ اور کولن منرو کریز پر آئے۔ چوتھے اوور میں عثمان خواجہ 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ محمد اخلاق آئے اور پانچویں اوور میں محض ایک رن پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ چوتھے نمبر پر کریز پر آنے والے افتخار احمد اور ون ڈاؤن کولن منرو نے بہترین پارٹنر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی اور آخری وقت تک کریز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کولن منرو نے 56 گیندوں پر 88 رنز اسکور کیے جن میں دو چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں اسی طرح افتخار احمد نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے جن میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.4 گیندوں پر حاصل کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!