اب کمپیوٹر سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت پیش کردی ہے۔ چار ماہ قبل دسمبر میں واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن میں اس کی آزمائش کی گئی تھی۔ اب یہ سہولت بتدریج پوری دنیا کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

اس طرح لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سے اپنے دوستوں کو ویڈیو اور آڈیو کال کی جاسکتی ہے جس کے لیے فون کی ایپ کو جاری رکھنا ہوگا اور ویب ورژن سے ڈیسک ٹاپ استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ سہولت میک اور ونڈوز دونوں کے لیے موجود ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق تین چار ماہ تک اس عمل کو آزمائش سے گزارا گیا ہے۔ اس کے تمام نقائص دور کرکے دیگر آپشن کو بہتر بنایا گیا ہے اور اب یہ سہولت آپ کے پاس ہے کہ آپ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتےہیں۔ اس طرح کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے آپ اوپر کی ونڈو میں آڈیو اور ویڈیو کال کرسکتےہیں اور اپنے دوستوں سے بات کرسکتے ہیں۔

تاہم یہ خیال رہے کہ ایک وقت میں ایک فرد کو ہی آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق گروپ ویڈیو یا آڈیو کال کا آپشن فی الحال پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن جلد ہی یہ سہولت بھی پیش کردی جائے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اب کمپیوٹر سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!