گورنمنٹ سیکنڈری سکول بھکھی میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم

bhikhi shareef
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بھکھی شریف میں راجے خان تعلیمی اعزاز تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اعزاز کے حوالے سے یہ محفل علم کی قدر کرنے کیلئے سجائی گئی ہے، کیونکہ علم کاحصول کبھی مکمل نہیں ہوتا

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 4 اپریل 2022) آپ جو بھی علم حاصل کریں اس میں ایک نیت کر لیں کہ میری تعلیم اور میرا علم انسانیت کے کام آجائے، اور آپ کا مشن انسانیت کی بھلائی ہونا چاہیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہاکہ گورنمنٹ اسکول کے ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی بلاشبہ ایک احسن اقدام ہے، موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت کاکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی آج بھی مثالی اورقابل ستائش ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شفیق نے پوزیشن ہولڈرمیٹرک کے طلباو طالبات ماہ نور، فیضان مظہر، طیبہ ظفر اور احمد صہیب کو 40 ہزار روپے، میڈل اور سرٹیفکیس تقسیم کئے ، دس اساتذہ کو 20 ہزار روپے اور شیلڈ پیش کی گئیں،

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری افضال گوندل بھلو نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ،پرنسپل فوزیہ سلطانہ،مختاراحمدبھلو سمیت دیگراساتذہ طلباوطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گورنمنٹ سیکنڈری سکول بھکھی میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!