منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 ستمبر 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے رورل ہیلتھ سنٹر کٹھیالہ شیخاں کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر صاحبان اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سنٹر کے مختلف وارڈز اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کے علاوہ صفائی ، ستھرائی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ادویات اور طبی آلات کا بذات خود معائنہ کیا۔انہوں نے لواحقین اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ جس پر انہوں نے اپنے اطمیان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق بین الاقوامی طور پر مصدقہ طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری طور پر مہیا کی جائیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین، بر وقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں بالخصوص سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ تشخیص کے ساتھ مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں صحت میں جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ایس او اوپیز پر عمل درآمد کاجا ئزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ کا اچانک دور کیا انھوں نے سکولوں کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباءکے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباء کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔ سی ای او ا یجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور درس و تدریس کے حوالے سے سوالات کئے۔ جن کا مثبت جواب ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تعلیمی ادروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کورونا یس اوپیز پر عمل درآمد کو ےقےنی بنائیں۔ انھوں نے واضح کیا کورونا وائرس کی چوتھہ خطرناک لہر سے بچنے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے احتیاتی تدابیراختیار کر نا ہو ں گی۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں میں خوف ہراس پھیلانے کی بجائے کورونا سے متعلق آگاہی پھیلائیں اور انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیں۔
