چیف جسٹس کا ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد چیک کرانے کا حکم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس نے ملک بھر کے پولیس افسران کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام آئی جیز افسران اور اہل کاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرائیں، غیر ضروری دباؤ کے خاتمے کے لیے پولیس میں تبادلوں کا اختیار آئی جی کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عام مقدمات میں فرق کے لیے عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے، متنازع مقدمات میں غیر ضروری گرفتاریوں سے گریز کیا جائے۔ چیف جسٹس نے پولیس اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی طلب کرلیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف جسٹس کا ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد چیک کرانے کا حکم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!